بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || چارلی کرک کو گولی مارے جانے کے تقریباً ایک مہینے بعد، اس کے ایسے پیغامات منظر عام پر آئے ہیں جو اس کے قتل کے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعلق پر مبنی اندازوں کو تقویت پہنچاتے ہیں۔
یہ انکشافات ایک میڈیا کارکن کینڈس اوونز (Candace Owens) نے کئے ہیں، جس نے ایک گروپ میں کرک کی بات چیت کی تصاویر شائع کی ہیں جس میں وہ غصے سے کہہ رہا ہے کہ یہودی عطیہ دہندگان ـ امریکی میزبان ٹکر کارلسن کے ساتھ اس کے تعلق کی وجہ سے ـ اس کی فنڈنگ بند کر رہے ہیں!! (یعنی فنڈنگ ہو رہی تھی بہرحال)
تنظیم 'ٹرننگ پوائنٹ' ـ جس کا بانی کرک تھا، ـ کے ترجمان اینڈریو کولٹ نے کل 'چارلی کرک شو' کے نئے حصے میں ان پیغامات کی توثیق کی۔
ان پیغامات میں کرک نے شکایت کی تھی کہ ایک یہودی ڈونیٹر نے اس تنظیم سے سالانہ دو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لے لی ہے، کیونکہ وہ کسی تقریب میں شرکت کے لئے کارلسن کی دعوت منسوخ کرنے پر راضی نہیں ہؤا تھا۔
کرک نے اس پر کہا تھا کہ "یہودی حامی (اپنے بارے میں) تمام دقیانوسی تصورات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ میں ایسا نہیں ہونے دوں گا کہ مجھ پر زور اور دباؤ ڈالا جائے۔ میرے پاس اسرائیل کاز سے دستبردار ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے"۔
اوونز نے دعویٰ کیا کہ یہ اسکرین شاٹس چارلی کرک کے قتل سے دو دن پہلے خود اُس نے بھیجے تھے۔
کرک کے قتل کے چند دن بعد، ٹکر کارلسن نے اپنے شو میں بتایا کہ کرک کی موت سے دو دن پہلے، ایک بڑے ڈونر نے اس کی مالی معاونت اس لئے واپس لے لی تھی کیونکہ کرک نے مجھ (کارلسن) کو دی ہوئی دعوت منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
کارلسن نے اس سے پہلے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ کرک نے نیتن یاہو کے بارے میں اپنے منفی خیالات کا بار بار اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا احساس ہے کہ نیتن یاہو ایک بہت تباہ کن عنصر ہے۔
کارلسن کے مطابق، کرک کی نیتن یاہو پر تنقید کا سبب یہ تھا کہ وہ اس یقین پر پہنچا تھا کہ "امریکہ اسرائیل کے پراکسی کے طور پر جنگیں لڑ رہا ہے۔" فاکس نیوز کے سابق میزبان نے یہ بھی کہا کہ "ایک چھوٹا اور انتہائی ضدی گروہ، چارلی کرک کو اس کی موت کے دن تک پریشان کرتا رہا"۔
اسرائیل پر کرک کی تنقید کے بارے میں حالیہ انکشافات نے ایک بڑا جھٹکا دیا ہے، کیونکہ یہ 31 سالہ کارکن امریکی قدامت پسندوں کے درمیان، اسرائیل کے سخت ترین حامیوں میں شمار ہوتا تھا، اور وہ کئی بار مقبوضہ فلسطین میں مختلف تقریبات میں شرکت کے لئے گیا تھا۔
کرک کی تنظیم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس کے قتل کے فوراً بعد، انہوں نے یہ پیغامات سرکاری حکام کو فراہم کئے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ "قاتلوں کا سراغ لگانے کے لئے کوئی بھی نشانی ضائع نہ ہو"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ