7 اکتوبر 2025 - 16:36
غزہ معاملے پر امید کی کرن نظر آئی ہے، ایک دو دن میں چیزیں واضح ہوجائیں گی: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ  غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی۔ْ

انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے،  غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی اور توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ْ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha