اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، تنظیم المکاتب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیر کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں دسیوں علماء کرام کیساتھ ساتھ ہزاروں طلاب و طالبات نے شرکت کی۔ دینی و تعلیمی کانفرنسز کے تحت مختلف تعلیمی و تربیتی مظاہرے، تقاریر اور منظومات و جلسات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنسز میں ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام، جن میں تنظیم المکاتب کے مدیر مولانا صفی حیدر بھی شریک ہیں، جبکہ شعراء کرام اور دانشوروں کی خاصی تعداد بھی کانفرنسز میں شامل رہی۔ ان کانفرنسز کا کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، اننت ناگ، سرینگر، اوڑی، بڈگام ماگام،جموں ، اور پونچھ قصبہ جات میں کیا گیا۔۔ کشمیر میں تنظیم المکاتب کے تین سو سے زائد مکاتب فعال ہیں، جن میں ہزاروں کی تعداد میں بچے سالہا سال سے دینی تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ تنظیم المکاتب کے زعماء نے ملت کی فلاح و بہبود کے لئے تنظیم کے برناموں اور پروگراموں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے تقاریر کیں۔ انہوں نے طلباء کو بااختیار بنانے کے لئے تنظیم کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بانی علامہ عسکری کا اہم نعرہ "ملت کے ہر فرد کو دیندار بناؤ" تھا، جس پر ہم آج بھی کاربند ہیں۔ انہوں نے طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے طلباء آپ ہماری قوم کا مستقبل ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ آپ علم، حکمت اور اخلاق کے لئے جدوجہد کریں۔ کانفرنس میں بھارت سے آئے ہوئے علماء کرام کے علاوہ کشمیر کے متعدد علماء کرام بھی شریک رہے۔ کانفرنس کی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔

تنظیم المکاتب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیر کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں دسیوں علماء کرام کیساتھ ساتھ ہزاروں طلاب و طالبات نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ