15 جون 2009 - 19:30

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 27 طالبان مارے گئے ۔

افغان صوبہ خوست میں سینئر بارڈر پولیس افسر شیر احمد کوچی نے بتایا کہ طالبان نے ضلع تانی کے سرحدی علاقے میں قائم ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی ۔۔جس میں اتحادی افواج نے بھی فضائی معاونت کی ۔اس دوران کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 27 طالبان مارے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں ۔ 13 طالبان کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ زخمی حالت میں چیچنیا سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔