25 ستمبر 2025 - 15:53
شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران اس کا ایک فوجی مارا گیا، جبکہ حماس کے عسکری ونگ نے دو اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز بتایا کہ شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا فوجی 21 سالہ سرجوکھا "شلاخو شمعون دیمالاش" تھا جو شہر بئرالسبع سے تعلق رکھتا تھا اور ناحال بریگیڈ کی 932 ویں بٹالین کا حصہ تھا۔

عبرانی میڈیا ’کان‘ نے تصدیق کی کہ فوجی شمالی غزہ میں جاری معرکے میں مارا گیا۔

دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کئی اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے علاقے تل الہوی میں دو مرکاوا ٹینکوں کو ’’الیاسین 105‘‘ اینٹی ٹینک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق، اس حملے میں دونوں ٹینکوں کے اندر موجود اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج کو مزید جانی اور عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha