15 جون 2009 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے امریکہ کا سامراجی رویہ ایران کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

 ڈاکٹر لاریجانی نے آج ایک کانفرنس میں زور دے کر کہا کہ اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک امریکہ کی طرف سے ایران کو خطرہ لاحق رہا ہے لیکن حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی کی صحیح قیادت کی بناپر ایران محفوظ رہا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ممکن ہے اوباما کے دور میں امریکیوں کی زبان ماضی کی نسبت بدل گئی ہو لیکن یہ سمجھنا بہت بڑی غلطی ہوگی کہ وہ آمد ورفت سے اپنا رویہ تبدیل کرلیں گے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ  مسئلہ امریکہ کی زبان نہيں ہے بلکہ اس کا رویہ اور اس کی طویل المدت حکمت عملی ہے۔