بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق، فرانسیسی قومی فٹبال ٹیم نیز پیرس سینٹ جرمین (Paris Saint-Germain) کے مسلمان اسٹار عثمان ڈیمبلے (Ousmane Dembele) آج منگل (23 ستمبر 2025ع) تیسرے مسلمان اسٹار کے طور پر 'بیلن ڈی'اور (Ballon d'Or)' اپنے نام کرکے خود کو فٹبال کی تاریخ میں امر کر دیا۔
ڈیمبیلے نے 4 چیمپئن شپ جیت کر اور 37 گول اور 17 اسسٹ کر کے 2025 کا بیلن ڈی'اور جیت لیا۔
ان سے پہلے 1998 میں زین الدین زیدان اور 2022 میں کریم بینزیما یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد مسلمان فٹبالر تھے۔
الجزیرہ لکھتا ہے کہ ڈیمبیلے نے مسلم فٹبال سٹارز کی تاریخ میں اپنا نام لکھوایا، محمد صلاح، پال پوگبا اور کئی ایسے ستاروں سے آگے جو بطور مسلمان یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
Soccer90 کی ایک رپورٹ کے مطابق،عثمان ڈیمبلے تاریخ کے پہلے مسلمان اسٹار ہیں جنہیں پہلی بار نامزد کیا گیا اور گذشتہ سالوں میں بیلن ڈی'اور کے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہوئے بغیر یہ ایوارڈ جیتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ