22 ستمبر 2025 - 16:04
مالٹا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا، یوں وہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو حالیہ دنوں میں یہی اقدام اٹھا چکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،دفترِ وزیرِاعظم مالٹا کے مطابق یہ اعلان پیر کے روز نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی مالٹا ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں فلسطین کو تسلیم کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔

اتوار کے روز برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ تسلیم کیا تھا، جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ مالٹا، جس کا باضابطہ نام جمہوریہ مالٹا ہے، جنوبی یورپ میں بحیرہ روم کے وسط میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha