بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ـ مشہد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی نے آج اتوار (31 اگست 2025ع) کو "یوم بسیج ملازمین" کے عنوان سے منعقدہ نویں بسیج انتظامی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "'بسیج' اسلامی انقلاب کے فرزند کی حیثیت سے تمام میدانوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے عوام کو منظم کرنے کی ذمہ دار ہے۔"
انھوں نے حالیہ 12 روزہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا: "اس جنگ میں قومی یکجہتی اور عوام کی شراکت ایران کی فتح کا سب سے اہم سبب تھی۔"
بسیج کے سربراہ نے امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "امریکہ کا فوجی بجٹ آج ایک ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، حالانکہ چند سال قبل یہ 600 ارب ڈالر تھا اور اس میں صرف پچھلے تین سالوں میں 400 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہؤا ہے۔ امریکی فوج موروثی طور پر جارحیت کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے اور دنیا بھر میں متعدد فوجی اڈوں کے ذریعے اپنی تسلط پسندانہ پالیسیاں آگے بڑھا رہی ہے۔
سردار سلیمانی نے مغرب کی جارحانہ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: "پچھلے 47 سالوں میں ایران کبھی بھی پابندیوں سے محفوظ نہیں رہا، اور آج بھی ""اسنیپک بیک میکانزم" (یا ٹریگر میکانزم) اور سلامتی کونسل کی دفعہ 7 کی بات کی جا رہی ہے، حالانکہ ایران پر ـ دمشق میں سفارت خانے پر حملہ، تہران میں شہید ہنیہ کا قتل اور 12 روزہ جنگ مسلط کرنے ـ متعدد حملے ہوئے اور یہ سب دفعہ 7 کے باہر انجام پائے ہیں۔"
ہمارا ٹارگٹ ڈیٹا بیس مکمل ہے
بریگیڈیئر جنرل سلیمانی نے کہا: "دشمن نے 12 روزہ جنگ مسلط کرنے کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسند گروہوں کو بھی میدان میں اتارا تاکہ اسلامی جمہوریہ پر باہر اور اندر سے دباؤ ڈالا جائے، لیکن نتیجہ الٹا نکلا۔"
انھوں نے مزید کہا: اس جنگ میں صہیونی ریاست کے 21 اہم مقاصد مکمل طور پر تباہ ہوئے اور ایران نے اپنے جدید میزائلوں کے ذریعے اپنے ٹارگٹ ڈیٹا بیس کو 'ایک میٹر سے بھی کم درستگی' کے ساتھ، مکمل کیا۔
بسیج کے سربراہ نے اسرائیل کے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا: "اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو نہ صرف صہیونی بلکہ ان کے حامی بھی ذمہ دار ہوں گے۔ ایران کا ٹارگٹ ڈیٹا بیس مکمل ہے اور اگر جارحیت دہرائی گئی تو نہ صرف اسرائیل بلکہ اس کے حامی بھی نشانے پر ہوں گے۔"
انھوں نے موجودہ حالات کا صلیبی جنگوں سے موازنہ کرتے ہوئے زور دیا: "جس طرح کہ اُس زمانے میں "نائٹس ٹیمپلر" مسلمانوں کے خلاف صف آرا تھے، آج بھی اسلام کے دشمن صہیونی ریاست کی حمایت میں میدان میں آئے ہیں، لیکن قدس شریف کو آزاد کرنے والی فوج انہیں ذلیل کر دے گی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ