بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایک بڑے یورپی دفاعی میلے میں 'پہلی بار' اسرائیلی کمپنیوں کے نمائندے 'پولینڈ پولیس کے زیر تفتیش' رہے، یہ اقدام غزہ کی جنگ میں ان کمپنیوں کے کردار پر ایک مقامی نامہ نگار کی شکایت کے بعد عمل میں لایا گیا۔
'کیئلتسہ نمائش گاہ میں اسرائیلی نمائندگان سے پوچھ گچھ غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف سماجی احتجاج کا براہ راست نتیجہ ہے۔' ال-بیت، رافائل اور اسرائیلی ایروسپیس انڈسٹریز سمیت چھ بڑی اسرائیلی کمپنیوں کی موجودگی ان جرائم کی وجہ سے پہلے سے کہیں زیادہ توجہ کا مرکز بنیں۔
اسرائیلی کمپنیاں حالیہ برسوں میں یورپ میں فوجی سازوسامان برآمد کرنے والی اہم کیمپنیاں رہی ہیں۔ لیکن غزہ جنگ میں شدت اور 'اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی' سے متعلق بین الاقوامی رپورٹوں کے ساتھ ساتھ، یورپ کے عوامی حلقوں میں ان کمپنیوں کی موجودگی پر خاص توجہات مرکوز ہیں۔ اب کیئلتسہ نمائش گاہ یورپی سرزمین پر غزہ جنگ اور تل ابیب کے خلاف قانونی و سماجی دباؤ کے باہمی تعلق کی واضح مثال ہے۔
پولینڈ کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے میں سرکاری تفتیش شروع ہو گئی ہے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں نے اسرائیل کی سب سے بڑی فوجی کمپنی ال-بیت سسٹمز کے اسٹال پر بدبو دار سرخ رنگ پھینک کر ان کمپنیوں پر 'نہتے فلسطینیوں کے قتل میں تعاون' کا الزام لگایا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ