اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ شب ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 35 سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی رہنما سردار عطا اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر "شاہوانی اسٹیڈیم" میں ایک بڑا اجتماع جاری تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شبہ اسے ایک خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گاڑیاں اور اسٹیڈیم کے اطراف میں کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے جاں بحق افراد کی تعداد 14 اور زخمیوں کی تعداد 35 بتائی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل تربت کے علاقے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ