چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان رحیم نواز خان کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کو گیارہ نشستیں حاصل ہیں۔ دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ دو نشستیں ن لیگ کو ملی ہیں۔ ق لیگ نے بھی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی ہے۔
پیپلزپارٹی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اگر پی پی کو دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہوجاتی ہے تو گلگت بلتستان میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوجائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت ایل اے تین میں چار متنازع پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ اٹھارہ نومبر کو دوبارہ ہوگی۔