24 فروری 2019 - 13:20
وزیر دفاع : دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ خطے میں 40 سال تک باقی رکھنا چاہتا تھا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو30 سے 40 سال تک خطے میں باقی رکھنا چاہتا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے صنعتو ٹینالوجی نمائش کے افتتاح کے موقع پر امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو30 سے 40 سال تک خطے میں باقی رکھنا چاہتا تھا۔ایرانی وزیر دفاع نے انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بہت سے معجزات ہیں اورانقلاب اسلامی کی کامیابی بھی خود ایک معجزہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی ایرانی قوم کی کامیابی ایک معجزہ تھی کیونکہ مشرقی اور مغربی دونوں بلاک نیز عرب ممالک بھی صدام معدوم کی بھر پور حمایت کررہے تھے۔ اور ایسے شرائط میں ایران کی کامیابی معجزہ تھی اور انقلاب اسلامی کی برکت سے اس قسم کے معجزات فراواں ہیں ۔

امیر حاتمی نے کہا کہ ہم نے گذشتہ چالیس برسوں میں خطے میں دشمن کے متعدد منصوبوں اور بیشمار سازشوں کو ناکامی سے دوچار کیا اور آج بھی دشمن کو ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ امریکہ خطے میں داعش دہشت گرد تنظیم کو 30 سے 40 سال تک باقی رکھنا چاہتا تھا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگیا ۔ امریکہ نے ایران کی طاقت کو ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ایران کی طاقت اور قدرت خطے میں امن و صلح اور ہمسایہ ممالک میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا رہے ہیں اور ہم اقتصادی شعبہ میں بھی دشمن کو مات کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169