15 جون 2009 - 19:30

شام کے صدربشاراسد نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی عرب ممالک کی طاقت کا مظہر ہیں .

بشاراسدنے دمشق میں عرب پارٹیوں کے پانچویں اجلاس میں کہا کہ ایران اور ترکی کے ساتھ عرب ملکوں کےتعلقات ایک آزاد عربی فیصلے تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوں گے اور یہ مسئلہ عربوں کےحقوق کی بحالی اور علاقے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔

شام کے صدر نے کہا  کہ فلسطین کا مسئلہ تمام عرب ملکوں کے لئے سب سے اہم  مسئلہ کی حیثیت سے باقی رہے گا اور فلسطین کی قومی مصالحت شام کا اصلی مقصد ہے اور دمشق اپنے تمام وسائل کے ساتھ اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرےگا۔

شام کے صدر نے کہاکہ اٹھارہ برسوں کے بعدثابت ہوگیا کہ اسرائیل کی طاقت کا بھرم عربوں کی کمزوری کی وجہ سے ہے اور جس وقت عرب اپنی حقیقی طاقت حاصل کرلیں گے اس وقت وہ صیہونی حکومت کے کمزور پہلوؤں کامشاہدہ کرسکتےہيں۔

بشاراسد نے کہا کہ یہ سوچنا غلط ہے کہ مذاکرات کے ذریعے امن قائم ہوسکتا ہے بلکہ استقامت کے جذبات کی حفاظت سے ہی اسے حاصل کیاجاسکتا ہے۔