20 اگست 2025 - 16:29
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

آج ہم نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن لوگ پھربھی باہر نکلے ہوئے ہیں، لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے: مراد علی شاہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کراچی میں نرسری کے مقام پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ موسمی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پرمرتب ہو رہے ہیں، پچھلے ہفتےکے پی،گلگت میں بارشوں سے 400 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 12گھنٹوں میں200ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، پوری انتظامیہ، بلدیاتی ادارے کا عملہ اور میں خود سڑکو ں پر ہیں، عوام کی مدد کر رہے ہیں، بارش کے پانی کی نکاسی کر رہےہیں  

ان کا کہنا تھاکہ آج ہم نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن لوگ پھربھی باہر نکلے ہوئے ہیں،  لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے، تعطیل کا مطلب ہے گھروں پر رہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے، ہماری بھی کوتاہیاں ہوں گی لیکن حکومت کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر ڈبودیا جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے  اور مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha