1 اگست 2025 - 15:54
اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے

فلسطینیوں اور غیر جانبدار ذرائع ابلاغ کی طرف سے غزہ میں امداد کی قطاروں میں افراتفری پھیلانے اور پھر نہتے بھوکوں پر فائرنگ کے واقعات کی مسلسل رپورٹنگ، اور امریکیوں اور صہیونیوں کے مسلسل انکار کے بعد، اب اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کے لئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اب بھی جاری ہے، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 111 فلسطینی شہید اور 820 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاقہ کشی اور غذائی قلت سے بھی مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غذائی قلت سے اب تک 89 بچوں سمیت 154 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ کے لوگ مر رہے ہیں اور نیویارک ٹائمز جھوٹ بول رہا ہے

دوسری جانب امریکی شہریوں نے اخبار نیویارک ٹائمز پر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم چُھپانے کا الزام لگا کر احتجاج کیا اور اخبار کی عمارت پر سُرخ رنگ پھینک دیا۔

امریکی شہریوں نے عمارت کے شیشوں پر لکھا کہ غزہ کے لوگ مر رہے ہیں اور نیویارک ٹائمز جھوٹ بول رہا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بذریعہ اردن دس دس ٹن امداد لے جانے والی چار پروازیں بھیج رہے ییں یہ غزہ کیلئے ہنگامی امداد ہے لیکن اس خوفناک صورتحال کے مقابلے میں یہ ناکافی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha