29 جولائی 2025 - 10:48
غزہ میں قتل عام / رواں سال 16 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

2025ء کے آغاز سے اب تک 16 اسرائیلی فوجیوں خودکشی کرچکے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اکتوبر 2023ء میں غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 54 اسرائیلی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔
صہیونی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2023ء میں 17 اور 2024ء میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خود اپنی جان لے لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکشیوں کا یہ رجحان ریزروسٹ فوجیوں میں دیکھنے میں آیا جن کی بڑی تعداد غزہ میں تعینات ہے۔
اس کے علاوہ 3 ہزار 770 اسرائیلی فوجیوں میں پوسٹ ٹرامک اسٹریس ڈس آرڈر کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
صہیونی وزارت دفاع کے ری ہیبلیٹیشن ڈیبارٹمنٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں جنگ کے آغاز سے اب تک 19 ہزار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن میں 10 ہزار فوجیوں میں مختلف ذہنی امراض کی نشاندہی ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha