بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں 'اسرائیل' اور فلسطین کے لئے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، خوراک کی فراہمی، جنگی جرائم پر قرار واقعی سزا اور انسانیت کےخلاف جرائم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین 75 سال سے زائد عرصے سے حل طلب ہے، فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونا صرف سیاسی ناکامی نہیں، اس کی اور بھی وجوہات ہیں۔ انسانی جان کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھےگا۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فرانس کے فیصلے کا خیرمقدم اور کانفرنس کی میزبانی پر سعودی عرب اور فرانس کو خراج تحسین پیش کیا۔
قبل ازیں عالمی کانفرنس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی بحران دہشت ناک حد کو چھو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔
آپ کا تبصرہ