بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، NCTV نے، "ریاستی کھلاڑیوں کی جانب سے خطرات کا جائزہ" کے عنوان سے ایک رپورٹ میں، خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست جھوٹی معلومات پھیلانے پر مبنی مہمات چلا کر ولندیزی عوامی رائے اور سیاسی فیصلہ سازی کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترک خبر ایجنسی اناطولی کی رپورٹ کے مطابق، رپورٹ میں ذکر کیے گئے ایک معاملے کا تعلق ایک دستاویز سے ہے جو گذشتہ سال ایک 'اسرائیلی' وزارت خانے کی جانب سے غیر رسمی چینلز کے ذریعے ولندیزی صحافیوں اور سیاست دانوں کو بھیجا گیا تھا۔
رپورٹ کے دعوے کے مطابق، یہ دستاویز کچھ ولندیزی شہریوں کے بارے میں غیر معمولی اور ناپسندیدہ ذاتی معلومات پر مشتمل تھی۔ یہ معاملہ ایمسٹرڈیم میں مکابی-تل ابیب فٹبال ٹیم کے حامیوں کے ایک اجتماع کے بعد پیش آنے والے تنازعات کے بعد پیش آیا تھا۔
نیز، اس رپورٹ میں صہیونی ریاست اور ریاستہائے متحدہ کی جانب سے ہیگ شہر میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے خلاف بڑھتی ہوتی دھمکیوں کے بارے میں تشویش کا حوالہ دیا گیا ہے۔
ولندیزی ادارے کی جانب سے پیش کردہ اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ دباؤ اس عدالتی ادارے کے کام میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہالینڈ کئی بین الاقوامی عدالتی اداروں بشمول ہیگ کورٹ کا میزبان ہے، NCTV نے زور دے کر کہا ہے کہ اس ملک پر ان اداروں کی خودمختاری کے تحفظ کی "خاص ذمہ داری" عائد ہوتی ہے۔
اگرچہ ہالینڈ پہلے بھی صہیونی ریاست کے ڈیجیٹل جاسوسی اور نگرانی کے ذرائع کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کر چکا ہے، لیکن اس نئی رپورٹ میں جاسوسی سے متعلق باب میں ‘اسرائیل’ کا نام واضح طور پر ذکر مندرجہ نہیں ہؤا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ