15 جون 2009 - 19:30

الحوثی مجاہدین کے جنگجووں نے سعودی عرب کے ساتھ ملحق یمن کی ایک اہم چوکی پر قبضہ کرلیا ہے ۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق الحوثی مجاہدین اور یمن کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد الحوثی مجاہدین کے جنگجووں نے سعودی عرب کی سرحد سے ملحقہ جبل الدخان کی اسٹریٹیجک چوکی پر قبضہ کرلیا ہے۔ اور اس چوکی میں موجود ہھتیار بھی اپنے قبضے میں لے لۓ ہیں ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے الحوثی مجاہدین سے مقابلے کی غرض سے یمن کے فوجیوں کو لاجیسٹک مدد دیۓ جانے کے باوجود حوثی مجاہدین کے جنگجو جبل الدخان چوکی پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگۓ ہیں۔ الحوثی مجاہدین کے جنگجو اور یمن کے بہت سے سیاسی گروہ شمالی یمن میں جاری جھڑپوں کے خاتمے اور امن کی برقراری کے لۓ کی جانے والی کوششوں کی ناکامی کا ذمے دار سعودی عرب کی حکومت کو قرار دیتے ہیں۔