20 جولائی 2025 - 20:36
موساد نے 11 ستمبر 2001ع‍ کے بعد پینٹاگون پر قبضہ کر لیا + ویڈیو

ریٹائرڈ امریکی افسر اور سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول (Colin Powell) کے سابق چیف آف اسٹاف کرنل لارنس ولکرسن (Lawrence Wilkerson) نے دعویٰ کیا کہ موساد نے 11 ستمبر کے بعد ڈاگلس فائتھ اور اور وولفوویتز سمیت وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کو براہ راست زیر اثر لا کر پینٹاگون کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ انھوں نے ایپسٹین کو بھی موساد کا کارندہ قرار دیا اور کہا کہ پینٹاگون رامسفلڈ کے زمان میں موساد کے ہاتھ میں چلا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا |

کرنل لارنس ولکرسن کہتے ہیں:

یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ جیفری ایپسٹین (Jeffrey Epstein) کا واقعہ اور اس کی تجارت وسیع پیمانے پر موساد کے زیر اثر تھی۔

- مجھے کہنے دیجئے کہ موساد اس کو چلا رہی تھی۔ اور یہ مسئلہ ایک لحاظ سے بڑے مسائل کو اور عظیم جغرافیائی-سیاسی (Geo-political) مسائل کو نمایاں کرتا ہے۔

کرنل ولکرسن: جی ہاں میں نے دیکھا کہ موساد نے سنہ 2002 میں پینٹاگون (یعنی امریکی وزارت دفاع) کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ 2002 میں موساد نے پینٹاگون میں اثر و نفوذ کرلیا تھا۔ وہ پینٹاگون کے داخلی دروازوں سے آتے ہوئے شناختی کارڈ دکھانے پر مجبور نہیں تھے۔ ان کے سامنے کوئی رکاوٹ نہيں تھی۔ وہ اوپر کی منزلوں میں چلے گئے اور سیاسی امور میں نائب وزیر دفاع ڈگلس فائتھ (Douglas Jay Feith) کے پاس پہنچے، جو وزارت دفاع میں تیسرے طاقتور شخص تھے؛ کبھی وہ دوسرے طاقتور شخص پال وولفووٹز (Paul Wolfowitz) سے بھی ملتے تھے؛ اور وہ پینٹاگون ميں بالکل آزادانہ نقل و حرکت کرتے تھے۔

وزیر دفاع ڈونلڈ رامسفلڈ نے ایک دفعہ میرے باس سے کہا: "جہنم! میں اپنی عمارت کا منتظم نہیں ہوں۔ موساد کے ہاتھ میں ہے یہاں کا انتظام۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha