16 اکتوبر 2025 - 15:19
حماس کا کوئی بھی متبادل نہیں، غزہ کے عوام اس کے حامی ہیں: ایک صیہونی تجزیہ نگار کا اعتراف

ایک صیہونی محقق اور تجزیہ نگار نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کوئی بھی متبادل نہیں ہے اور یہ کہ غزہ کے عوام اس تحریک کے حامی و طرفدار ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی حکومت کے بہت سے سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے مزاحمتی تحریک کو ختم اور غیر مسلح کرنے میں غاصب اسرائیلی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بہت سے صیہونی تجزیہ نگار اور سیاسی ماہرین غزہ پر مسلط کی گئی دوسالہ جنگ کے اہداف میں غاصب صیہونی حکومت کو شکست خوردہ بتا رہے ہیں۔

ان صیہونی سیاسی ماہرین اور مبصرین نے اعتراف کیا ہے کہ حماس، غزہ کی ناقابل انکار طاقت ہے جس کو فلسطینی عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔

صیہونی حکومت کے نیشنل سیکورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق اور تجزیہ نگار اوریت پرلوف نے کہا ہے کہ اس وقت حماس اپنی طاقت کے عروج کے ساتھ موجود ہے، اس نے وہ تمام متبادل ختم کر دیئے ہیں جو اسرائیل وجود میں لایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک حماس نے غزہ میں اسرائیل سے وابستہ سینکڑوں ایجنٹوں کو ختم کر دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha