ایف بی آئی کے مطابق ڈیٹرائٹ کے قریب ڈیئر بارن Dearborn کے علاقے میں ایک ویئر ہاؤس پر بنیاد پرست اسلامی گروپ کے گیارہ ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 53 سالہ مسلمان عالم دین لقمان عبدااللہ ہلاک ہوگئے اور آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔ایف بی آئی کا دعوی ہے کہ لقمان عبدااللہ مسجد الحق میں افریقی امریکی مسلمانوں کو جہاد کی تبلیغ اور امریکی سرحدوں کے اندر اسلامی ریاست کے قیام کی کوشش کررہے تھے. غیر جانبدار ذرائع سے یہ بات بھی ثابت نہیں ہوسکی ہے کہ چھاپے کے وقت فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ امریکی فورسز نے ان کو دیکھتے ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے.
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170689
امریکا میں ایف بی آئی نے جہاد کی تبلیغ کا الزام لگا کر ایک مسلمان ایک عالم دین کو گولی مار کر قتل اور آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے.