15 جون 2009 - 19:30

تقریب بین المذاہب الاسلامیہ کے اجلاس میں مسلمانوں میں اتحاد کو مضبوط بنانے اورعالمی اسلامی کونسل کی تشکیل پر زوردیاگیا۔

لندن میں منعقدہ تقریب مذاہب اسلامی کے اجلاس کے موقع پر ادارہ امام  علی کے سربراہ مرتضی کشمیری نے العالم کے نمائندے کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ اسلام کے دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈال کراسلام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم تمام میدانوں میں عالم اسلام کیلئے کوششں کرتے رہيں گے۔عراق کے سنی وقف بورڈ کے سربراہ احمد عبدالغفور السامرائی نے العالم کوانٹرویودیتے ہوئےکہا کہ مذاہب کے درمیان جزئی فقہی اختلافات ان کے درمیان دوگروہ ہونے یا اختلاف ہونے کی علامت نہيں ہے۔قابل ذکر ہے کہ تقریب مذاہب اسلامی کی تیسری  بین الاقوامی کانفرنس سنیچر کو لندن میں اسلامی سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں مختلف اسلامی ملکوں اوریورپ کے اہم علما اوردانشوروں نے شرکت کی .