26 جون 2025 - 00:01
ہمارے تمام جانبازوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، جنرل پاک پور + ویڈیو

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا: اگر دشمن سے کوئی غلطی سرزد ہوئی تو ہم ضرور گذشتہ 12 دنوں کی طرح جاندار مقابلہ کریں گے۔ اس ملک کے دفاع میں ہم ایک لمحے کے لیے بھی تذبذب کا شکار نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاک پور نے مرکزی نبی اکرم(ص) ہیڈکوارٹر میں سپاہ کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اس وحشی دشمن پر کبھی بھی اعتماد نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی اعتماد کیا ہے۔ ہمارے تمام جانبازوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ اگر دشمن سے سرزد ہوئی تو ہم بالکل اسی طرح جاندار جوابی کارروائی کریں گے جیسے گذشتہ 12 دنوں کے دوران کرتے آئے ہیں۔ اس ملک کے دفاع میں ہم ایک لمحے کے لئے بھی تذبذب کا شکار نہیں ہوں گے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا: میں اس موقع پر سب سے پہلے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے حکمت و تدبیر سے اس جنگ کی رہنمائی فرمائی۔ میں محترم حکومت، وزراء، حکومت کے تمام اراکین اور سرکاری محکموں و اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری عملی کارروائیوں کی پشت پناہی کی راہ میں بھرپور کوششیں کی اور مجاہدین کے شانہ بشانہ سرگرم عمل رہے۔

انھوں نے کہا: میں مجلس شورائے اسلامی اور مجلس کے محترم صدر جناب قالیباف کا بھی بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس جنگ میں انتہائی قابل ذکر کوششیں کیں اور اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ کام کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا: میں عدلیہ اور تمام ذمہ داران اور اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حق تو یہ ہے کہ عوام نے بھی اس موقع پر 100میں سے 100 نمبر حاصل کئے ہیں، اور حق تو یہ ہے کہ میں ہر ایک ایک شہری کا شکریہ ادا کروں اور ہر ایک شہری کی قدردانی کروں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha