بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بارہ روزہ جنگ میں عروج کرنے والے شہداء کی چالیسیوں کی عظیم الشان تقریب حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہوئی۔ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم بھی اس تقریب میں شریک ہوئے اور حاضرین سے خطاب کیا۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، ایک دیہاتی شکاری نے اسرائیلی ریاست کے ہرمیس ڈرون (Hermes drone) کا کا ملبہ، جو سپاہ پاسداران کے فضائی دفاعی سسٹم نے مار گرایا تھا، خرم آباد کے مضافاتی علاقے سفیدکوه پہاڑی سلسلے میں ایک پہاڑی سے ڈھونڈ نکالا۔
امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے صہیونی ریاست کی جارحیت کے بعد جنگ رکنے پر ایرانی قوم کے نام اپنے تیسرے نشری پیغام میں فرمایا: بے پناہ درود و سلام ہو ایران کی عزیز اور عظیم قوم پر۔ سب سے پہلے میں حالیہ واقعات کے عظیم الشان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛ شہید کمانڈر، شہید سائنسدان جو بلا شبہ اسلامی جمہوریہ کے لئے انتہائی بیش قیمت تھے اور انہوں نے خدمت کی اور آج اللہ کے حضور اپنی نمایاں خدمات کا صلہ پا رہے ہیں ان شاء اللہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا: اگر دشمن سے کوئی غلطی سرزد ہوئی تو ہم ضرور گذشتہ 12 دنوں کی طرح جاندار مقابلہ کریں گے۔ اس ملک کے دفاع میں ہم ایک لمحے کے لیے بھی تذبذب کا شکار نہیں ہوں گے۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے صہیونی ریاست کی فوجی بالادستی کی مذبوحانہ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق، معتبر ادارے World of Statistics کے ایک سروے میں، جس میں اب تک 120,000 افراد نے حصہ لیا ہے، شرکاء سے پوچھا گیا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ میں کون فاتح ہوگا؟ تو غالب اکثریت نے ایران کو فاتحِ مطلق قرار دیا.