امریکی محکمہ انصاف کے مطابق52سالہ امریکی سائنسدان اسٹیورٹ ڈیوڈ نوزیٹ پرقومی دفاع سے متعلق اہم خفیہ معلومات دانستہ طور پراسرائیل کوفروخت کی کوشش کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ نوزیٹ سے ستمبر میں ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ نے اسرائیلی ایجنٹ بن کررابطہ کیا۔اگلے چند ہفتوں میں نوزیٹ نے اسے بھاری رقم کے بدلے امریکی سیٹلائٹ،پیشگی اطلاع دینے والے نظام،دفاعی اور حملوں کی حکمت عملی اور دیگر انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں، جس کے بعدانھیں میری لینڈ سے گرفتارکرلیا گیا۔حکومتی وکیل کے مطابق نوزیٹ کوانتہائی خفیہ راز دوسرے ملک کو دینے کی کوشش کرنے پر عمرقید کی سزاسنائی جاسکتی ہے تاکہ کوئی بھی شخص ناجائز رقم کے حصول کیلئے امریکا کی سلامتی سے کھیلنے کی جرأت نہ کرسکے۔محکمہ انصاف کے مطابق نوزیٹ کا شمار امریکا کے بڑے سائنسدانوں میں ہوتا ہے اور انہیں مکمل سکیورٹی کلیرنس حاصل رہی ہے۔وہ ناسا،پینٹاگون ،محکمہ توانائی، اور وائٹ ہاوس میں اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169879
امریکی محکمہ دفاع اور ناسا میں کام کرنے والے سائنسدان کو پولیس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔