15 جون 2009 - 19:30

افغانستان کی جماعت حزب اسلامی کے ترجمان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ پاکستان مخالف جنگجوؤں کی مدد کررہی ہے۔

حزب اسلامی کے ترجمان انجینئر ہارون زرغون نے ایک بیان میں کہا ہے حزب اسلامی کا پاکستان مخالف جنگجو گروپوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان مخالف جنگجؤوں کی کارروائیوں میں ان کی مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کو یہ حقیقت معلوم ہے کہ حزب اسلامی نے کسی بھی غیرملکی جنگجو کی حمایت نہیں کی ہے ۔ انجینئر ہارون زروغون نے مزید کہاکہ حزب اسلامی اپنی قوت و طاقت افغانستان کی آزادی کے لئے استعمال کررہی ہے، تاکہ غیرملکی قوتوں کونکالا جا سکے۔