15 جون 2009 - 19:30

ایران اور چین نے باہمی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےسینئر نائب صدر محمد رضا رحیمی نے آج بیجنگ میں چین کے وزیر اعظم ون جیابائو سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون پر زور دیتے ہوئے ایران اور چین کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے ۔ چین کے وزیراعظم نے بھی عالمی سطح پر ایران کو ایک اہم ملک قراردیا اور کہا کہ چین علاقے میں ایران کے کلیدی کردار اور انرجی کے عظیم ذخائر کے پیش نظر ایران کےساتھ تعاون میں فروغ کا خواہاں ہے۔ چین کے وزیر اعظم نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کو تعمیری قراردیا ۔ یاد رہے کہ ایران کے سینئر نائب صدر شانگھائی تعاون تنظیم کے وزراء اعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے بیجنگ کے دورے پر ہیں ۔