امریکہ کے کراچی میں قونصل جنرل اسٹیفن فیکن نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں طالبان موجود ہیں اور ان کی آمدورفت جاری رہتی ہے تاہم وہ طالبان شوریٰ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں طالبان موجود ہیں جو آتے جاتے رہتے ہیں۔انتہا پسندجہاں بھی ہوں ان کا خاتمہ ہوناچاہیے۔امریکابلوچستان میں طالبان کو طاقتور ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا، تاہم یہاں ان کی نشاندہی کرنا مشکل ہے۔امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ کیری لوگر بل کے ذریعے سالانہ پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد ملے گی جو پاکستان کی ترقی کے لئے اہم ہے پاکستان کو کامیاب مملکت دیکھنا چاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں قونصل خانے کے لئے جگہ حاصل نہیں کی جارہی جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے حکومت پاکستان نے ان سے مدد طلب نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی کو محفوظ بنانے کے لئے ایف سی اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ امریکہ اور پاکستان کی حکومتیں واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ بلیک واٹر کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169375
ہیڈکوارٹر کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا.