یمن میں حوثی تحریک کاکہنا ہے کہ سعودی عرب صوبہ صعدہ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار یمنی فوج کی حمایت کررہی ہے ۔ انہوں نے اس خانہ جنگي میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی ۔ محمد عبدالسلام نے آج العالم سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ سعودی عرب ، یمن کےشمالی علاقوں میں کھلے عام یمنی عوام کے خلاف جنگ میں شریک ہے اور یمنی حکومت کی فوجی اور اقتصادی لحاظ سے مدد کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے سے حاصل شدہ ثبوتوں سے پتہ چلتاہےکہ یمن کی فوج، حوثی تحریک کے کارکنوں پرحملہ کرنے کے لئے سعودی سرزمین استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج حوثی کارکنوں کا قتل عام کررہی ہے ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169166
یمن کی فوج، حوثی تحریک کے کارکنوں پرحملہ کرنے کے لئے سعودی سرزمین استعمال کررہی ہے۔