15 جون 2009 - 19:30

گرفتار عسکریت پسندوں میں بعض اہم طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں ۔

سرحد کے جنوبی ضلع ہنگو کے علاقے ٹل اور دوابہ میں سرچ آپریشن کے دوران35مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کیخلاف جاری سرچ آپریشن میں ہنگو کے علاقے ٹل سے11 مشتبہ عسکریت پسندوں جبکہ دوابہ سے18مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ پولیس نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد اور خودکار اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔گرفتار عسکریت پسندوں میں بعض اہم طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں ۔