21 مئی 2025 - 14:16
پاکستان: نکاح سے متعلق حالیہ قانون فی الفور واپس لیا جائے، حنیف جالندھری

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ  نے 18 سال سے کم عمری کی شادی کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیے گئے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی ایسے قانون کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو صریحاً قرآن و سنت کےخلاف ہو۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے؛ چنانچہ نکاح سے متعلق حالیہ قانون فی الفور واپس لیا جائے۔ 
اپنے بیان میں مولانا جالندھری نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اس حساس اور اہم معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کے بجائے، بیرونی قوتوں کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، جو نہ صرف پاکستان کے آئینی و دینی تشخص کے خلاف ہے بلکہ اس سے عوامی جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha