اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے صدر رووین ریولن سے ہونے والی ملاقات میں دعوی کیا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا اور ایران میری حکومت کے دوران کسی بھی طور جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔
مغربی ممالک نے امریکہ اور اسرائیل کی سرکردگی میں گزشتہ برسوں کے دوران ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کا الزام عائد کیا تھا جسے ایران نے سختی سے مسترد کیا تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ این پی ٹی پر دستخط کرنے والے ملک اور بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے رکن ملک کی حیثیت سے ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے حصول کیلئے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرے۔
بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے معائنہ کاروں نے بارہا ایران کی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کیا اور کہا کہ ایران کے پر امن جوہری پروگرام میں کسی بھی قسم کے انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲