19 مئی 2025 - 13:07
پاکستان: جنگ بندی جاری ہے، پاک بھارت حکام، افواج کو مقام امن پر لانے کے لیے کام کررہے ہیں، انڈیا نے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی، اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنگ بندی جاری ہے، پاک بھارت حکام، افواج کو مقام امن پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، انڈیا نے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر تے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کس کو دی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری ہے، پاک بھارت حکام افواج کو مقام امن پر لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا،بھارت کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے ایف 16 بھارت سے کشیدگی کے دوران اڑایا ہی نہیں اور بھارت نے اسے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔ 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
وزیر خارجہ نے کہا کہ سیز فائر کیلئے پہلا فون10 مئی کو امریکی وزیر خارجہ کا آیا تھا جنہوں نے بتایا کہ بھارت سیز فائر پر تیار ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جو سفارتی اقدامات لئے ہم نے ان کا بھی جواب دیا ہے، اس پورے عمل میں مختلف وزرائے خارجہ، نائب وزرائے اعظم اور وزیر اعظم سے میری بات ہوئی۔ 
ہم نے حالیہ کشیدگی میں متحرک کردار ادا کیا۔ آئی ایس پی آر نے بھی ساتھ ساتھ آگاہ رکھا۔ بھارتی میڈیا نے اتنا شور مچایا کہ پورا معاملہ پلوامہ ٹو لگ رہا تھا، کچھ ممالک ہم سے کہتے تھے کہ پہلگام ہوا ہے تو بھارت پنچ لگائے گا۔ جواب میں ہم کہتے تھے کہ اگر بھارت نے ایسا کیا تو ہم بھی پنچ لگائینگے۔
7 مئی کے بعد کئی ممالک نے ہم سے درخواست کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا، بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے15 مقامات پر حملہ کیا۔ ہم نے مختلف ممالک کو بتایا کہ ہم نے ابھی تک حملہ نہیں کیا۔ ایک مغربی ملک نے کہا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ دنیا نے ہمارے دعوے کی تصدیق کی کہ پاکستان نے فوجی تنصیبات پر حملے میں پہل نہیں کی۔ 
وزیر خارجہ نے کہا کہ فائٹرز کو کہا تھا جب تک بھارتی طیارے پے لوڈ پاکستانی حدود میں نہ پھینکیں تب تک ان کو نشانہ نہیں بنانا، بھارتی طیاروں نے 6 مقامات پر24 پے لوڈ گرائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha