18 مئی 2025 - 13:55
مآخذ: ارنا
غزہ میں قومی-نسلی صفایا پر صہیونی حکام کو سزا نہ ملنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، ایران 

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے غاصب صہیونی ریاست کے تازہ ترین وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں قومی اور نسلی صفایا پر پر صہیونی حکام کو سزا نہ ملنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ اور غرب اردن میں غاصب صہیونی ریاست کے تازہ وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ہے۔
انھوں نے گذشتہ چند روز کے دوران غزہ میں  بے گھر ہونے والوں کی عارضی رہائشگاہوں اور اسپتالوں پر غاصب صہیونی ریاست کے حملوں میں سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے پر اس وحشی ریاست کی سیاسی حمایت اور اسلحہ جاتی مدد کرنے والوں بالخصوص امریکا اور برطانیہ کو جواب دہ قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کے لئے ثالثی کرنے والوں  کی کوششوں کو ناکام بنانے کے اپنے وحشیانہ حملے تیز کردیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام کو اپنے وطن سے نکلنے پر مجبور کرنا ہے جس میں اس کو فلسطینی عوام کی استقامت کے نتیجے میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha