15 جون 2009 - 19:30

بجٹ میں افغانستان اور عراق میں فوجی آپریشن کے لیے ایک سو اٹھائیس بلین ڈالر جبکہ پینٹا گون اور دیگر دفاعی امور کے لیے چار سواٹھاون بلین ڈالر رکھے گئے ہیں۔

امریکی سینیٹ نے چھ سوچھبیس بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت سے دفاعی بل کی منظوری دی۔ بل کو سات کے مقابلے میں تیرانوے ارکان کی حمایت سے منظورکیاگیا۔ جس میں گوانتا نامو بے کے حراستی مرکز کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔ دفاعی بجٹ میں افغانستان اور عراق میں فوجی آپریشن کے لیے ایک سو اٹھائیس بلین ڈالر جبکہ پینٹا گون اور دیگر دفاعی امور کے لیے چار سواٹھاون بلین ڈالر رکھے گئے ہیں۔