جف گیٹس نے تاکید کی کہ امریکی ایجنسیوں کی بھی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ دو عشروں میں صہیونی ریاست کے باقی رہنے کی امید نہیں ہے لیکن یونیورسٹی حلقوں کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی ریاست کا شیرازہ بکھرنا یقینی ہے اور ممکن ہے آئندہ پانچ برسوں میں ایسا ہوجائے امریکہ کےجاسوسی کے ادارے سی آئی اے نے بھی کچہ دنوں پہلے اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل بیس سال سےزیادہ باقی رہنے والا نہیں ہے۔ سی آئی اے کی رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائیل کابھی وہی حشر ہوگا جو جنوبی افریقہ میں آپارتھائيڈ حکومت کا ہوا۔امریکہ کے جاسوسی کے ادارے اور دوسرے اکیڈمیک حلقوں کی رپورٹیں درحقیقت اندر سے صہیونی ریاست کا شیرازہ بکھرنے کا اعتراف ہے ۔تمام شواہد وقرائن سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی ریاست کمزور ہوتی جارہی ہےاور مدتوں سے اس ریاست کی نابودی کا ناقوس بج چکا ہےصہیونی ریاست کی اندرونی اور بیرونی صورتحال نے اس ریاست کے تجزیہ کاروں اور حکام کو بھی غاصب صہیونی ریاست کا شیرازہ بکھرنے کا اعتراف کرنے پرمجبورکردیا ہے۔ اور اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ صہیونی معاشرہ انتشار کی راہ پر چل پڑا ہے اور اس کے بوسیدہ پیکر پر صہیونی ریاست کا داخلی اختلاف آخری تیرثابت ہوگا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168761
معروف امریکی تجزیہ نگارجف گیٹس کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی ریاست تیزی سے کمزور ہورہی ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں اس کا شیرازہ بکھرجائے۔