ایران نے جوہری پروگرام کے خلاف بین الاقوامی طاقتوں کے دباؤ پر امریکا اور دیگر بڑی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ مزید پابندیاں لگائیں گئیں تو ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل تیز کردے گا۔گزشتہ دنوں ایران نے تین میزائل تجربے کیے جس کے پر مغربی طاقتوں نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اڑھائی سو ممبران نے امریکا سمیت دیگر بین الاقوامی طاقتوں کی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے که مغربی دباؤ کی اور مغرب کی طرف سے موجودہ پالیسی جاری رہنے کی صورت میں نیا لائحۂ عمل اختیار کیا جائے گا.ادھر روس نے کہاہے کہ دنیا ایران کے ایٹمی تنازعے پر جذباتی نہ ہو ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری جذبات سے مغلوب نہ ہو کیونکہ یہ وقت موثر مذاکرات شروع کرنے کا ہے ۔بیان میں ایران پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ چھ عالمی طاقتوں سے مذاکرات میں مثبت طور پر پیشرفت کرے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس جنیوا میں ایٹمی تنازعے پر عالمی طاقتوں کے مذاکرات کے مثبت نتائج کا منتظر ہے اور ماسکو کو امید ہے کہ ایران وہاں سے خالی ہاتھ نہیں آئے گا۔
بشکریہ از عالمی اخبار