ذرائع کے مطابق مولوی نذیر نے نامعلوم مقام سے انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ محسود قبائل کا ساتھ نہیں دیں گے ۔
مولوی نذیر کے اس فیصلے کی وجہ وسط ایشیائی ممالک کے جنگجوؤں کی کارروائیوں سے مقامی لوگوں کا متاثر ہونا تھا جس کے بعد انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168177
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما مولوی نذیرنے جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کرلیا ۔