15 جون 2009 - 19:30

درہ آدم خیل: سرچ آپریشن میں 5 عسکریت پسند گرفتار .

پشاور کے علاقے متھرہ میں سرکاری اسکول کی عمارت کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی رات متھرا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں تیری پایان گاوں میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کے احاطے میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔دھماکے سے اسکول کی دیواریں بھی متاثر ہوئیں اور کمروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسکول میں چار سو سے زیادہ بچے زیر تعلیم تھے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  درہ آدم خیل میں سرچ آپریشن،5عسکریت پسند گرفتار   قبائلی علاقہ درہ آدم خیل میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ عسکریت پسند گرفتار کر لئے گئے۔ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے سگی وال میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جو زخمی حالت میں تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدت پسند خود کش حملوں کے ماسٹر مائنڈ بتائے جاتے ہیں۔ جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس بھی برآمد کئے گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شدت پسند کوہاٹ کے علاقے کچا پکا میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش حملے میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔