2 جنوری 2021 - 09:49
شہید قدس حاج قاسم سلیمانی کو انکی برسی پر انجمن شرعی شیعیان کا خراج

آغا حسن نے شہید قاسم سلیمانی کے دل دوز سانحہ شہادت کو امریکہ و اسرائیل کی شدید اسلام دشمنی اور دہشتگردانہ فکر و ذہنیت کا بدترین مظاہرہ قرار دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز سپہ سالار اور رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای کے دست راست شہید حاج قاسم سلیمانی اور انکے ہمرکاب شہدائے بغداد بالخصوص عراقی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید مہدی المہندس کو انکی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے شہدائے موصوف کی ایمان افروز قربانیوں کو مظلومین عالم کے لئے مزاحمتی حوصلوں کا سرچشمہ قرار دیا تنظیم کے اہتمام سے وادی بھر میں منعقد ہونے والے جمعہ اجتماعات کے موقعہ پر ائمہ جمعہ نے شہدائے مذکورہ کے سانحہ شہادت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور گلہائے عقیدت نذر کئے جن مقامت پر  شہید حاج قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی گئی ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام، قدیمی امام باڑہ حسن آباد، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام، گاڈ کھوڑ گامدو، چاڈورہ، چھتر گام، نوگام سوناواری وغیرہ شامل ہیں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید قاسم سلیمانی کی گراں قدر خدمات کی وضاحت کی۔

آغا حسن نے شہید قاسم سلیمانی کے دل دوز سانحہ شہادت کو امریکہ و اسرائیل کی شدید اسلام دشمنی اور دہشتگردانہ فکر و ذہنیت کا بدترین مظاہرہ قرار دیا انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت اور قدس کی آزادی شہید قاسم سلیمانی کا سب سے بڑا ہدف تھا یہی وجہ ہے کہ موصوف کو شہید قدس کے لقب سے نوازا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲