18 نومبر 2020 - 13:57
بحرین کے اعلیٰ سرکاری وفد کا اسرائیل دورہ

رپورٹ کے مطابق اسرائیل، امریکہ اور بحرین کے وزرائے خارجہ آج مقبوضہ قدس میں ملاقات کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے اعلیٰ سرکاری وفد نے اس ملک کے وزیر خارجہ عبد الطیف الزیانی کی سربراہی میں آج بحرین سے اسرائیل جانے والے پہلی پرواز میں صہیونی ریاست کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل، امریکہ اور بحرین کے وزرائے خارجہ آج مقبوضہ قدس میں ملاقات کریں گے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کان نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے بحرین کے ساتھ ہوئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں منامہ میں اسرائیلی سفارتخانہ کھولے جانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲