اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ کے انقرہ میں مذاکرات جاری ہیں ۔ انھوں نے دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دوران بمباری کا نشانہ بننے والی قومی اسمبلی کا دورہ کیا ۔ یہاں پرانھوں نےقومی اسمبلی کے قائمقام اسپیکر عاکف حمزہ چیبی کیساتھ ملاقات کی اور بمباری کا نشانہ بننے والے حصے کا معائنہ کیا ۔ انھوں نے بعد میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چیر مین کمال کلچدار اولو ،نیشنل موومنٹ پارٹی کے چیر مین دولت باہچے لی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے چیر مین کیساتھ ملاقات کی ۔
سٹولٹن برگ نے قصر چنکایہ میں صدارتی محل میں صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت ،فیتو سے لاحق خطرات اور علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169