10 ستمبر 2016 - 11:20
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکے

عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک بازار کے قریب ہونے والے دو ہولناک دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد کے النخیل کامپلیکس کے قریب دو ہولناک دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کچھ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے- عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مھن نے مزید کہا کہ پہلے ایک کار میں دھماکا ہوا جو النخیل شاپنگ سینٹر کے پاس پارک تھی اور پھر اس کے بعد ایک دہشت گرد نے دھماکے کے قریب پہنچ کر خود کو اڑا لیا - ابھی تک عراق کے سرکاری ذرائ‏ع کی جانب سے مرنے والوں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق کم سے کم چالیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں اور بعض رپورٹوں میں پینتیس افراد سے زیادہ کے جاں بحق اور چالیس سے زیادہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے- داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کی بعض نیوزسائٹوں نے بیان جاری کر کے جمعے کے دن ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے - داعش دہشت گرد گروہ نے جو اپنے زیر قبضہ اکثر علاقوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ، خود کش حملے تیزکر دیئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169