8 ستمبر 2016 - 10:47
مسلمانوں کو فریضہ حج سے محروم رکھنے پر آل سعود کی مذمت کا سلسلہ جاری

عالم اسلام کی سیاسی و مذہبی شخصیتوں نے مناسک حج کے سلسلے میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالم اسلام کی مختلف سیاسی شخصیتوں اورعلماء نے سعودی عرب کی جانب سے بعض ممالک کے مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حج کے انتظامات میں پورے عالم اسلام کو شریک کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

العالم ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالم اسلام کی مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے سعودی عرب کی پالیسیوں سے اتفاق نہ رکھنے والے ممالک کے مسلمانوں کو حج کی عبادت سے روکنے کے سعودی اقدام کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے-

شام کے وزیراوقاف محمد عبدالستار السید نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے مسلسل پانچ برسوں سے شامی مسلمانوں کو فریضہ حج سے روک رکھا ہے - انھوں نے ریاض کے حکام پرالزام لگایا کہ وہ اپنے تکفیری نظریات اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے مقدس مذہبی مقامات سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں-

عراق کے جمعیت العلما کے سربراہ شیخ خالد الملاء نے حج کے انتظامات سنبھالنے کی ذمہ داری عالم اسلام کے بزرگ علماء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

اس سے قبل علماء یمن کی تنظیم نے بھی ایک بیان میں یمنی عوام کو فریضہ حج سے محروم کئے جانے کی مذمت کی تھی -

آل سعود نے مسلسل دو برسوں سے یمنی مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کر رکھا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169