اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے برکس کے رکن ملکوں کے اجلاس میں کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈا طے کرنا ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کی ذمہ داری ہے- ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم بین الاقوامی ایجنڈا اس طرح تیار کریں کہ جس سے ترقی پذیر ممالک کو ان کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے- ہندوستان کے علاوہ روس، چین، برازیل اورجنوبی افریقہ برکس کے رکن ممالک ہیں۔
واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گروپ کے تقریبا سبھی رکن ممالک کے سربراہان مملکت یا اعلی حکام ہانگجو میں موجود ہیں- یہ اجلاس جہاں اقتصادی لحاظ سے خاص اہمیت کا حامل ہے وہیں علاقائی اور عالمی سطح پر جاری بحرانوں اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطروں کے پیش نظر بھی کافی اہمیت رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169