5 ستمبر 2016 - 11:05
برطانوی پارلیمانی وفد کی صدر بشار اسد سے ملاقات + تصاویر

شام کے صدر نے فوجی اور نظریاتی طور پر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر بشار اسد نے اتوار کو دمشق میں برطانیہ کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ دہشتگردی سے مقابلہ صرف فوجی جنگ تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ آئیڈیالوجی کے سہارے بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا جانا چاہیے کیونکہ فکر و سوچ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

صدر بشار اسد نے کہاکہ دنیا کو سب سے زیادہ جس چیز سے خطرہ ہے وہ معاشروں میں انتہا پسندانہ نظریات کا پھیلنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی آئیڈیالوجی سرحدیں نہیں پہچانتی اور دہشتگرد مختلف معاشروں میں کوئی امتیاز نہیں برتتے ہیں۔

شام کے صدر نے مغربی ذرایع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے جھوٹ کو برملا کرنے کے لئے بیرونی وفود کو شام کے حقائق بیان کرنا چاہییں۔

اس ملاقات میں برطانوی پارلیمنٹ کے وفد نے بھی کہا کہ وہ برطانیہ واپس جا کر وہ حقائق بیان کرے گا جو اس نے شام میں دیکھے ہیں اور برطانیہ کے غلط پروپیگنڈوں سے پردہ اٹھائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169