4 ستمبر 2016 - 12:57
چین میں جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس کا آغاز

جی ٹوینٹی کا سربراہی اجلاس اتوار کو چین کے شہر ہانگجو میں شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کا افتتاح چین کے صدر شی جین پینگ کے خطاب سے ہوا۔ جی ٹوینٹی میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں جو دنیا کی پچاسی فیصد معیشت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ جی ٹوینٹی کااجلاس پہلی مرتبہ چین میں منعقد ہو رہا ہے اور چین نے ہانگجو شہر میں ایک ہفتے کی عام تعطیل کر دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جی ٹوینٹی کی بہت سی پالیسیوں سے رکن ملکوں کی معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں۔ اسی گروہ کے بعض ممالک دنیا میں معیشت کی سست ترقی کے ذمہ دار ہیں۔ اس گروپ کے اجلاسوں کی تارخ پر ایک طائرانہ نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے اس سال کے اجلاس سے بھی کوئی خاص تبدیلی آنے والی نہیں ہے۔

.......

/169