اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ ایران مخالف بیانات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ خطے میں ایران کے مثبت کردار کے خلاف عادل الجبیر کے بیانات ہمیشہ کی طرح مایوس کن اور جهوٹ کا پلندہ ہے.
ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے حالیہ بیانات گمراہ کن ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ایران کے فوجی مشیروں کی موجودگی کا مقصد خطے مسلم ممالک میں بے گناہ لوگوں کی دہشتگردوں سے حفاظت اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کو برقرار رکهنا ہے.
بہرام قاسمی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کے تمام ممالک اور امن و سلامتی کے قیام بالخصوص خطے میں عوام کو تحفظ دینے کے لئے بهرپور کوشش کریں گے.
انہوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں نہتے عوام بالخصوص بچوں اور عورتوں کا قتل عام بند کرے.
انہوں نے کہا کہ علاقائی معالمات پر سعودی عرب کے رویے میں نظر ثانی کی ضرورت ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲